50

جاپانی مردوں کا منفرد طرز زندگی، ہمیشہ جوان رہنے کے راز فاش

جاپان میں مردوں میں جوان رہنے کا رجحان بڑھ رہا ہے، جہاں کچھ افراد سخت معمولات اپنا کر عمر کے اثرات کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایک شخص، انون، دن میں صرف ایک بار کھانے میں منجمد سبزیاں کھاتا ہے تاکہ جوان نظر آئے۔ اس نے بیوٹی ٹریٹمنٹس، جسمانی فٹنس اور دیگر طریقوں پر 2 کروڑ جاپانی ین خرچ کیے ہیں، اور اس کا ایک ذاتی فٹنس کوچ بھی ہے۔

اس کے مطابق، شخصیت کا انداز کسی فرد کی سماجی حیثیت پر براہ راست اثر ڈالتا ہے، اور وہ اپنی زندگی پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا چاہتا ہے۔