57

یکم جون سے متعدد آئی فون اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر واٹس ایپ بند

واٹس ایپ نے پرانے اسمارٹ فونز کے لیے سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیا، یکم جون سے 2014 سے قبل کے آئی فون اور اینڈرائیڈ فونز پر ایپ کام نہیں کرے گی۔

ایپل کی جانب سے ایک اپ ڈیٹ کے بعد اس پابندی کا اطلاق 5 مئی 2025 سے ہونا تھا، مگر صارفین کو تیاری کا موقع دینے کے لیے اسے مؤخر کیا گیا۔ اب واٹس ایپ صرف جدید آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرے گا، جس میں آئی او ایس 15.1 اور اینڈرائیڈ 5 شامل ہیں۔

کمپنی کے مطابق ہر سال پرانے ڈیوائسز کی سپورٹ ختم کی جاتی ہے تاکہ ایپ کی سکیورٹی اور فیچرز کو بہتر بنایا جا سکے۔