آسٹریلوی خاتون اولیویا ونسن نے ناقابلِ یقین کارنامہ انجام دیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں 7,079 پل اپس مکمل کر کے عالمی ریکارڈ بنا لیا۔
ونسن نے بتایا کہ وہ ایک منفرد چیلنج کی تلاش میں تھیں، جب ان کے شوہر اور کوچ نے انہیں سب سے زیادہ پل اپس کرنے والی خاتون بننے کی ترغیب دی۔
ابتدا میں انہیں یہ ہدف ناممکن لگا، کیونکہ موجودہ ریکارڈ 4,081 تھا، لیکن پھر انہوں نے سنجیدگی سے اس ریکارڈ کو توڑنے کا فیصلہ کیا۔ تین ماہ کی سخت تربیت کے بعد، ونسن نے اپنی پہلی کوشش کی، جو 12 گھنٹے میں ختم ہو گئی اور انہیں بائیں بازو میں چوٹ لگ گئی۔
تاہم، انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور مسلسل محنت کے بعد 7,079 پل اپس مکمل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، جو پہلے پولش خاتون پولا گورلو کے پاس تھا۔






