49

واٹس ایپ میں لاگ آؤٹ آپشن! صارفین کے لیے مزید کنٹرول

واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے، جو ان لوگوں کے لیے مفید ہوگا جو کسی بھی وجہ سے ایپ سے مختصر وقفہ لینا چاہتے ہیں۔

 اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن میں لاگ آؤٹ آپشن شامل کیا گیا ہے، جس میں صارفین کو دو اختیارات دیے جائیں گے:

ایک آپشن کے تحت لاگ آؤٹ کے ساتھ تمام ڈیٹا حذف ہو جائے گا، جبکہ دوسرے آپشن میں صارف کی تمام چیٹس، گروپ چیٹس اور ترجیحات محفوظ رہیں گی، جو دوبارہ سائن ان کرنے پر بحال ہو جائیں گی۔