41

میٹا نے واٹس ایپ اسٹیٹس کو مزید انٹرایکٹو بنا دیا

واٹس ایپ نے اسٹیٹس فیچر کو مزید بہتر بنانے کے لیے نئے اپڈیٹس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

اب صارفین میوزک کلپس، کولاج اور اسٹیکرز کو اپنے اسٹیٹس میں شامل کر سکیں گے۔ میوزک کلپس 15 سے 60 سیکنڈ تک ہوں گے، اور انہیں اسٹیکرز میں تبدیل کیا جا سکے گا۔

اس کے علاوہ، لے آؤٹ فیچر کے ذریعے صارفین 6 تصاویر کے کولاج کو ایک مخصوص انداز میں شیئر کر سکیں گے۔ ایڈ یورز اسٹیکر اپڈیٹ بھی متعارف کرائی گئی ہے، جس میں دوست یا رشتے دار اسٹیٹس پر اپنی تصاویر کے ذریعے ردعمل دے سکیں گے۔