27

آسٹریلیا کی فوج بمقابلہ ایمو: ایک منفرد جنگ

آسٹریلیا کی تاریخ میں 1932 کی ایمو جنگ ایک منفرد واقعہ ہے، جب فوج نے 20,000 ایمو پرندوں کے خلاف مہم شروع کی۔ کسانوں کی فصلوں کو بچانے کے لیے فوجی دستہ مشین گنز اور 10,000 گولیوں کے ساتھ روانہ ہوا، لیکن ایمو پرندے تیز رفتار اور منتشر ہو کر حملوں سے بچ نکلے۔

فوج نے مختلف حکمت عملی اپنائی، مگر ناہموار زمین اور ایمو پرندوں کی چالاکی کے باعث مہم ناکام رہی۔ 986 ایمو پرندے ہلاک ہوئے، لیکن فوجی مداخلت مؤثر ثابت نہ ہوئی۔

یہ واقعہ آسٹریلوی تاریخ میں طنزیہ اور دلچسپ باب کے طور پر جانا جاتا ہے، جس پر 2019 میں ایک میوزیکل اور 2023 میں ایک کامیڈی فلم بھی بنائی گئی