ایپل نے اپنے آپریٹنگ سسٹم iOS کے نام میں بڑی تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، ایپل iOS کو ری برانڈ کر رہا ہے، اور ستمبر میں متعارف کرائے جانے والے نئے ورژن کا نام iOS 19 کے بجائے iOS 26 رکھا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ایپل iPadOS 26، macOS 26، watchOS 26 اور visionOS 26 بھی متعارف کرانے پر غور کر رہا ہے، تاکہ برانڈنگ کے تسلسل کو برقرار رکھا جا سکے اور مختلف آپریٹنگ سسٹمز کے ناموں میں ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔








