سائنسدانوں نے ایک مہلک فنگس ایسپرجیلوس کے خطرے سے خبردار کیا ہے، جو انسانوں، جانوروں اور پودوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ یہ فنگس ایسپرجیلوسس نامی بیماری کا باعث بنتا ہے، جو پھیپھڑوں پر حملہ کرتی ہے اور جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔
برطانیہ کی مانچسٹر یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث یہ فنگس اب ان علاقوں میں بھی پھیل رہا ہے جہاں پہلے اس کا وجود ممکن نہیں تھا، جیسے شمالی امریکا، یورپ، چین اور روس۔









