22

نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ، شناختی خدمات اب موبائل پر دستیاب

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں اور آندھی کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مظفر آباد میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ کئی مکانات اور ایک مسجد کو نقصان پہنچا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ نیلم کے 8 مقامات پر بندش ہوئی، جبکہ دیامر اور بابوسر ٹاپ پر وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے۔

خیبر پختونخوا میں ژالہ باری اور بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، جبکہ مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔