شانگلہ کے علاقے بشام شانگ میں 90 سالہ مولانا سیف اللہ کی دوسری شادی ان کے بیٹوں نے کروا دی۔
سیف اللہ کی پہلی بیوی کا انتقال 7 سال قبل ہوا تھا، جس کے بعد انہوں نے دوبارہ شادی کی خواہش ظاہر کی۔
ان کے چاروں بیٹوں نے مل کر 55 سالہ خاتون سے ایک تولہ حق مہر میں ان کی شادی کروائی۔
شادی میں خاندان کے افراد سمیت 30 سے زائد پوتے، پڑپوتے اور دیگر رشتہ دار شریک ہوئے۔






