روس اور چین نے چاند پر نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جس میں پاکستان سمیت 17 ممالک کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
یہ منصوبہ 2033 سے 2035 کے درمیان مکمل ہوگا اور انٹرنیشنل لونر ریسرچ اسٹیشن (ILRS) کا حصہ ہوگا، جس کا مقصد چاند کے جنوبی قطب پر مستقل تجربہ گاہ قائم کرنا ہے۔
یہ پلانٹ مستقبل کی انسانی آبادکاری اور سائنسی تحقیق کے لیے توانائی فراہم کرے گا، خاص طور پر چاند کی طویل راتوں کے دوران جب شمسی توانائی دستیاب نہیں ہوتی۔








