امریکا کی ریاست فلوریڈا میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا، جہاں پولیس نے ایک چور کے پیٹ سے ہیرے کی بالیاں برآمد کر لیں۔
چوری کے بعد گرفتاری کے خوف سے مشتبہ شخص نے قیمتی زیورات نگل لیے تھے تاکہ ثبوت چھپایا جا سکے۔ پولیس کو شبہ ہوا، جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایکس رے اور میڈیکل اسکین سے تصدیق ہوئی۔ ڈاکٹروں نے طبعی عمل کے ذریعے زیورات نکال لیے۔






