28

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے نیا فیچر متعارف کرایا

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے چیٹ میڈیا ہب نامی نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے تصاویر، ویڈیوز، جفس، ڈاکیومنٹس اور لنکس ایک ہی جگہ پر نظر آئیں گے۔

یہ فیچر واٹس ایپ ویب کے لیے تیار کیا جا رہا ہے، جس میں سائیڈبار میں ایک نیا بٹن شامل ہوگا، جس پر کلک کرنے سے تمام میڈیا فائلز ایک ہی جگہ پر دستیاب ہوں گی۔

فی الحال یہ فیچر ابتدائی مرحلے میں ہے، اور جلد ہی عام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔