ٹیکساس، امریکا: عالمی سطح پر پیٹرول اسٹیشنز کی دنیا میں ایک نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے، جب ٹیکساس میں "بکیز" نامی نیا اسٹیشن 75,000 مربع فٹ رقبے کے ساتھ عوام کے لیے کھول دیا گیا۔
یہ اسٹیشن نہ صرف اپنے وسیع رقبے بلکہ شاندار سہولیات کی بدولت بھی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس میں 120 فیول پمپس، 600 سے زائد گاڑیوں کی پارکنگ، 20 الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز اور ایک زبردست فوڈ کورٹ شامل ہے جہاں ہوم میڈ فج، باربی کیو، بیکری آئٹمز اور اسنیکس دستیاب ہیں۔
اس جدید اسٹیشن میں 200 سے زائد افراد کام کر رہے ہیں، اور یہ 24 گھنٹے کھلا رہتا ہے۔ گاہکوں کو بہترین تجربہ فراہم کرنے کے لیے یہاں انتہائی صاف اور جدید باتھ رومز، تحائف کی دکانیں اور سووینئرز کا وسیع ذخیرہ بھی موجود ہے۔
یہ اعزاز پہلے بکیز کی ہی ٹینیسی برانچ کو حاصل تھا، لیکن نئے ٹیکساس اسٹیشن نے اس ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔






