گوگل نے کروم ویب براؤزر میں ایک نیا سیکیورٹی فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جو صارفین کو ہیک شدہ یا لیک ہونے والے پاس ورڈز سے بچانے کے لیے خودکار اقدامات کرے گا۔
یہ فیچر اس وقت متحرک ہوگا جب صارف کا پاس ورڈ کسی ہیکنگ حملے کی زد میں آ کر آن لائن جاری ہو جائے گا، اور براؤزر خودکار طور پر ایک مضبوط متبادل پاس ورڈ تیار کرکے پرانے کو اپ ڈیٹ کر دے گا۔
گوگل کے مطابق، کروم کا پاس ورڈ منیجر پہلے ہی کمزور پاس ورڈز کے بارے میں خبردار کرتا ہے، مگر زیادہ تر صارفین انہیں تبدیل کرنے کی زحمت نہیں کرتے، اسی لیے پاس ورڈ کی خودکار تبدیلی کو آن لائن تحفظ کے لیے اہم ٹول کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
یہ فیچر رواں سال کسی وقت باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے گا، اور گوگل نے ڈویلپرز کو اپنی ویب سائٹس اور ایپس کو اس تبدیلی کے لیے تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تاہم، گوگل نے وضاحت کی ہے کہ کمپنی صارفین کی اجازت کے بغیر کوئی پاس ورڈ تبدیل نہیں کرے گی، مگر یہ واضح نہیں کیا گیا کہ صارف کی اجازت لینے کا طریقہ کار کیا ہوگا








