59

زیادہ چکن کھانے سے کینسر کا خدشہ؟ پروسیسڈ گوشت پر نئی تحقیق

ماہرین کے مطابق چکن کھانے سے کینسر کا خطرہ مخصوص حالات میں بڑھ سکتا ہے، اور یہ مکمل طور پر اس بات پر منحصر ہے کہ چکن کس انداز میں تیار اور پکایا جا رہا ہے۔

پروسیسڈ چکن جیسے نگٹس، ساسیجز اور ہاٹ ڈاگز میں شامل کیمیکل پریزرویٹوز، نمک اور نائٹریٹس کینسر کے خطرات بڑھا سکتے ہیں، اور عالمی ادارہ صحت (WHO) نے پروسیسڈ گوشت کو "carcinogenic to humans" قرار دیا ہے۔

اسی طرح، زیادہ گرمی پر پکایا گیا چکن جیسے باربی کیو یا فرائیڈ چکن میں Heterocyclic amines اور Polycyclic aromatic hydrocarbons جیسے کیمیکل پیدا ہوتے ہیں، جو سائنسی تحقیق کے مطابق کینسر سے منسلک ہو سکتے ہیں۔

مزید برآں، زیادہ گوشت اور کم سبزی والی غذا آنتوں کے کینسر کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے، کیونکہ فائبر کی کمی ہاضمے کے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔ ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ متوازن غذا، جس میں سبزیاں اور دالیں شامل ہوں، صحت مند زندگی کے لیے ضروری ہے