48

بھارت میں شدید گرمی، خاندان نے اے ٹی ایم بوتھ میں پناہ لے لی

بھارت میں گرمی کی شدت اور بجلی کی طویل بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ریاست اترپردیش کے شہر جھانسی میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے، جبکہ بجلی کی مسلسل بندش نے عوام کی زندگی مزید دشوار بنا دی ہے۔

ایسی ہی صورتحال میں ایک خاندان نے اے ٹی ایم بوتھ میں پناہ لے لی، جہاں وہ اے سی کی سہولت سے گرمی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس میں خواتین اور بچوں کو اے ٹی ایم بوتھ میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

متاثرہ خاتون نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بجلی کی بندش کا سلسلہ ایک ماہ سے جاری ہے، جس کی وجہ سے وہ اپنے روزگار پر بھی نہیں جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بجلی بحال نہ ہوئی تو انہیں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

​​​​​​​