58

سائنس دانوں نے نائٹ ویژن کانٹیکٹ لینس تیار کر لیے

سائنس کی دنیا میں ایک اور حیرت انگیز ایجاد منظرِ عام پر آ گئی ہے۔ چین کے سائنسدانوں نے ایسے کانٹیکٹ لینسز متعارف کرا دیے ہیں جو صارفین کو نائٹ ویژن کی سہولت فراہم کرتے ہیں، یعنی اب اندھیرے میں بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

جرنل سیل میں شائع شدہ تحقیق کے مطابق، یہ لینسز نینو پارٹیکلز کے ذریعے کام کرتے ہیں جو انفرا ریڈ روشنی کو انسانی آنکھ کے لیے قابلِ دید روشنی میں تبدیل کرتے ہیں، اور سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ انہیں کسی بیرونی توانائی کی ضرورت نہیں ہوتی۔

سینئر محقق ٹیان شو کے مطابق، اس کامیابی نے ایسی پہننے کے قابل ڈیوائسز کی راہ ہموار کر دی ہے جو انسانی نگاہ کو بہتر بنا سکتی ہیں۔ یہ لینسز خاص طور پر 800 سے 1600 نینو میٹرز ویو لینتھ کی روشنی کو شناخت کر کے اندھیرے میں بصارت فراہم کرتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ایجاد ایمرجنسی ریسپانس، ریسکیو آپریشنز اور سیکیورٹی اداروں کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے۔