پشاور: خیبرپختونخوا میں بچوں کے گردے کی پتھری کے جدید علاج کی طرف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے حکومت نے سرکاری سطح پر کڈنی لیزر ٹریٹمنٹ کی سہولت کا آغاز کر دیا۔
یہ جدید سہولت انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز حیات آباد میں فراہم کی گئی ہے جہاں بغیر آپریشن کے بچوں کے گردے کی پتھری کا علاج ممکن ہو گیا ہے۔
سہولت کا افتتاح مشیر صحت احتشام علی نے کیا، جنہوں نے اس موقع پر نئی ایمرجنسی سہولت، پیڈریاٹریک لیتھوٹریپسی، مائیکرو بیالوجی لیب اور ایڈمنسٹریشن بلاک کا بھی افتتاح کیا۔
مشیر صحت کا کہنا تھا کہ انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کی کارکردگی قابل ستائش ہے، اور یہ نئی سہولیات علاج کی فراہمی کو مزید بہتر بنائیں گی۔









