اسلام آباد: پی ٹی اے نے پاکستان کی سیکیورٹی کے خلاف سرگرم سائٹس کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 1 لاکھ 19 ہزار سے زائد ویب سائٹس کو بند کر دیا ہے۔
پی ٹی اے ذرائع کے مطابق، بلاک کی گئی ویب سائٹس اور یوٹیوب لنکس قومی سلامتی اور ریاستی اداروں کے خلاف مواد پھیلا رہے تھے۔ صرف یوٹیوب کے 3 ہزار 248 لنکس کو بند کیا گیا ہے۔
ادھر پی ٹی اے ترجمان نے یوٹیوب کی مکمل بندش کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی۔ ترجمان کے مطابق، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پریس ریلیز 2012 کی ہے جو عدالت کے حکم پر جاری کی گئی تھی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ موجودہ حالات سے اس کا کوئی تعلق نہیں اور عوام کو مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی قسم کی افواہوں پر یقین نہ کریں اور مستند معلومات صرف پی ٹی اے کے آفیشل پلیٹ فارمز سے حاصل کریں۔








