59

ہائی بلڈ پریشر کا شکار بنانے والی اہم وجوہات

ہائی بلڈ پریشر ایک خطرناک مگر خاموش بیماری ہے جو کئی بار بغیر علامات کے جان لیوا مسائل جیسے دل کا دورہ یا فالج کا باعث بنتی ہے۔

لوگ عام طور پر سمجھتے ہیں کہ نمک یا تناؤ سے ہی بلڈ پریشر بڑھتا ہے، مگر اب ماہرین نے ایسی وجوہات بتائی ہیں جو ہمیں روزمرہ زندگی میں نظر ہی نہیں آتیں:

  • زیادہ میٹھا کھانا؟ بلڈ پریشر بڑھے گا!

  • تنہا رہنا یا دل شکستہ ہونا؟ دباؤ بڑھے گا!

  • نیند میں خراٹے؟ دل پر بوجھ پڑے گا

  • کم پانی پینا یا پوٹاشیم کی کمی؟ خطرے کی گھنٹی

  • بات کرتے ہوئے بھی دباؤ بڑھ سکتا ہے، خاص طور پر غصے یا بحث میں

  • درد، ادویات، شور، حتیٰ کہ پیشاب روکنا بھی دباؤ بڑھاتا ہے!

ماہرین کہتے ہیں: ’’یہ صرف نمک ہی نہیں، طرز زندگی کے کئی پہلو بلڈ پریشر کو متاثر کرتے ہیں۔‘‘

ہر سال 17 مئی کو بلڈ پریشر سے آگاہی کا دن منایا جاتا ہے، اور یہی موقع ہے خود کو اور دوسروں کو اس خاموش قاتل سے بچانے کا۔