محبت میں دھوکہ یا اپنوں کا بچھڑ جانا، دل پر ایسا زخم چھوڑتا ہے جو بظاہر نظر نہیں آتا، مگر اندر ہی اندر جسم کو کھا جاتا ہے۔ نئی سائنسی تحقیق کے مطابق، "ٹوٹے ہوئے دل کا سنڈروم" خواتین میں زیادہ دیکھا گیا، لیکن اس کے نتیجے میں مردوں میں موت کا خطرہ دوگنا پایا گیا ہے۔
یہ سنڈروم ہارٹ اٹیک جیسے اثرات پیدا کرتا ہے، اور شدید جذباتی یا جسمانی صدمے کے باعث دل کے پٹھے فوری طور پر کمزور ہو جاتے ہیں۔ اگرچہ اکثر لوگ صحت یاب ہو جاتے ہیں، لیکن مردوں میں یہ کیفیت زیادہ مہلک ثابت ہوتی ہے۔
تجزیے میں شامل اعداد و شمار کے مطابق، مردوں میں اس سنڈروم سے اموات کی شرح 11.2 فیصد جبکہ خواتین میں 5.5 فیصد تھی۔ ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ مرد شاید اس جذباتی بوجھ سے بہتر طور پر نمٹ نہیں پاتے۔
ڈاکٹر کھنڈیلوال کے مطابق: "ہم اسے ہمیشہ عورتوں کی بیماری سمجھتے رہے، لیکن اصل میں یہ مردوں کے لیے خطرناک خاموش دشمن ہے۔"
56









