42

فالسہ صرف ذائقے کا مزہ نہیں، بلکہ صحت کا خزانہ بھی ہے

فالسہ، گرمیوں کا وہ نایاب پھل ہے جو تھوڑے وقت کے لیے آتا ہے اور دل کو بھا جاتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ چھوٹا سا پھل آپ کی صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہو سکتا ہے؟

یہ کھٹا میٹھا پھل نہ صرف زبان کا ذائقہ دوبالا کرتا ہے بلکہ دل، معدہ، جِلد، اور سانس کے نظام کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ فالسے میں وٹامن اے، بی اور سی کے ساتھ ساتھ آئرن، پوٹاشیم، فائبر اور پروٹین بھی موجود ہوتے ہیں۔

فالسے کا جوس پینے سے نزلہ زکام، دمہ جیسے مسائل میں ریلیف ملتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ قوت مدافعت بڑھاتا ہے، مسلز کو مضبوط کرتا ہے، ہاضمہ بہتر کرتا ہے اور دل کو بھی فائدہ دیتا ہے۔

فالسہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی ایک محفوظ پھل ہے کیونکہ اس کا گلیسمک انڈیکس کم ہے اور یہ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔

اور ہاں! اس کے بیج کھانے سے بھی کوئی نقصان نہیں۔ تو اگر آپ نے فالسے کو صرف ذائقے کے لیے کھایا ہے تو اب سے اسے صحت کے لیے بھی لازمی اپنائیں۔