42

سرکس پرفارمر نے بالوں سے لٹکنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

کیلیفورنیا: جب ارادہ مضبوط ہو تو بالوں سے بھی آسمان چھوا جا سکتا ہے—سرکس آرٹسٹ لیلہ نون نے اپنی ہمت، صبر اور مہارت سے 25 منٹ 11.3 سیکنڈ تک بالوں سے لٹک کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔

39 سالہ لیلہ نے کیلیفورنیا کے ریڈووڈ نیشنل پارک کی فضا میں جھولتے ہوئے وہ ریکارڈ توڑ دیا جو 2011 سے ایک آسٹریلوی پرفارمر ستھاکرن سواگننتھورائی کے پاس تھا۔

اس منفرد مظاہرے کے پیچھے لیلہ کی دو سال کی انتھک محنت، جسمانی برداشت اور حوصلے کی داستان چھپی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود کو نہ صرف جسمانی طور پر بلکہ ذہنی طور پر بھی اس چیلنج کے لیے تیار کیا۔

لیلہ کی کامیابی صرف ایک ریکارڈ نہیں بلکہ اس بات کا ثبوت ہے کہ انسان چاہے تو اپنے بالوں کے بل بھی دنیا کو حیران کر سکتا ہے۔