35

خشک میوہ جات: ذیابیطس کے مریضوں کے لیے کتنے مفید؟

شوگر کے مریض اگر خشک میوہ جات کو مناسب مقدار میں اپنی خوراک کا حصہ بنائیں تو یہ ان کے لیے صحت بخش ثابت ہو سکتے ہیں۔
خشک میوہ جات جیسے بادام، اخروٹ، پستہ، کاجو، چلغوزہ، کدو کے بیج اور السی میں ایسے غذائی اجزا شامل ہوتے ہیں جو انسولین کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں اور شوگر کی سطح کو متوازن رکھتے ہیں۔
بادام فائبر اور میگنیشیم سے بھرپور ہے، اخروٹ اومیگا-3 فراہم کرتا ہے، پستہ پروٹین سے بھرپور ہے، کاجو مناسب مقدار میں لیا جائے تو مفید ہو سکتا ہے، چلغوزہ بھوک پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے، جبکہ کدو کے بیج اور السی زنک اور فائبر سے بھرے ہوتے ہیں جو شوگر پر مثبت اثر ڈالتے ہیں۔