36

نیا دن، نیا Google لوگو

گوگل نے طویل عرصے بعد اپنے رنگین "G" لوگو میں ایک نئی تبدیلی کر دی ہے، جو اس بار خاص طور پر iOS اور Pixel فونز کے صارفین کے لیے ہے۔
اپ ڈیٹ شدہ لوگو میں گوگل کے روایتی رنگوں کو گریڈینٹ انداز میں پیش کیا گیا ہے، جو Gemini لوگو کے انداز سے مطابقت رکھتا ہے۔

2015 میں گوگل نے اپنا فونٹ تبدیل کیا تھا اور رنگین "G" لوگو متعارف کروایا تھا، لیکن اب تقریباً ایک دہائی بعد ایک نیا انداز دیکھنے میں آیا ہے۔
یہ تبدیلی بظاہر معمولی ہے، لیکن گوگل کے برانڈنگ وژن میں ایک بڑی جھلک سمجھی جا رہی ہے۔

فی الوقت یہ لوگو صرف مخصوص ڈیوائسز پر دکھائی دے رہا ہے، اور گوگل نے اس تبدیلی پر کوئی آفیشل تبصرہ نہیں کیا۔