62

آئی فون کے صارفین کیلئے بیٹری لائف میں زبردست بہتری

اگر آپ آئی فون کی بیٹری لائف سے پریشان ہیں، تو اب آپ کے لیے ایک نیا فیچر آرہا ہے جو بیٹری کی کارکردگی کو بہتر بنائے گا!

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایپل نے اپنے نئے آئی او ایس 19 میں ایک اے آئی فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو آپ کی بیٹری پاور کے استعمال کو مزید موثر بنائے گا۔

یہ فیچر آئی فون کی بیٹری ڈیٹا کا تجزیہ کرکے صارف کو بتائے گا کہ کیسے وہ ایپس یا فیچرز کی بیٹری کھپت کو کم کر سکتے ہیں۔

ایپل کا یہ فیچر گوگل کے "اڈاپٹیو بیٹری" فیچر سے ملتا جلتا ہے، جو 2018 میں اینڈرائیڈ فونز کیلئے متعارف کرایا گیا تھا۔

آئی او ایس 19 ستمبر میں آئی فون 17 سیریز کے ساتھ ریلیز کیا جائے گا اور اس میں بیٹری منیجمنٹ اور لاک اسکرین انڈیکٹر جیسے نئے فیچرز شامل ہوں گے جو بیٹری کی حالت کو بہتر طریقے سے دکھائیں گے۔