36

تاش کے پتوں سے ڈومینوز کا تاریخی مظاہرہ

چینی کمپنی Foshan SUNHOHI Smart Home Technology نے حیران کن مظاہرہ کرتے ہوئے 51,725 تاش کے پتوں کو ڈومینو انداز میں گرا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

یہ ریکارڈ گنیز ورلڈ ریکارڈز نے تسلیم کیا ہے اور بتایا ہے کہ یہ سب سے زیادہ تعداد میں تاش کے پتوں کو ڈومینو طرز پر گرانے کا کارنامہ ہے، جس میں 15 افراد پر مشتمل ٹیم نے حصہ لیا۔

ٹیم کو دو بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب ترتیب سے پہلے پتے گر گئے، مگر بالآخر انہوں نے کامیاب کوشش کے دوران تمام پتے شاندار طریقے سے گرائے، جو دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال گیا۔

ہوا کی معمولی حرکت بھی ناکامی کا سبب بن سکتی تھی، اس لیے کمپنی نے اپنی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک مکمل محفوظ ماحول بنایا تاکہ ترتیب میں کوئی خلل نہ آئے۔