44

نوجوان ملازمین ذہنی صحت کے بحران کا شکار:عالمی تحقیق

عالمی سطح پر کی گئی ایک تازہ تحقیق نے اس حقیقت کو بے نقاب کیا ہے کہ دباؤ، بے چینی اور ڈپریشن جیسے ذہنی مسائل دفاتر میں بیماری اور غیر حاضری کی سب سے بڑی وجہ بن گئے ہیں۔

برطانیہ میں صرف ایک سال کے دوران ذہنی صحت کی خرابی کی بنیاد پر 1 کروڑ 70 لاکھ ملازمین نے چھٹیاں لیں، جب کہ امریکا میں دفتر کے دباؤ سے متعلق ذہنی مسائل تمام رپورٹ شدہ معاملات میں سے 52 فیصد تک پہنچ چکے ہیں۔

جاپان میں تو معاملہ جان لیوا حد تک بڑھ چکا ہے، جہاں کام کا بوجھ ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے مہلک نتائج پیدا کر رہا ہے اور ‘اوور ورک ڈیتھ’ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے۔

تحقیقات سے یہ بھی پتا چلا ہے کہ نوجوان ملازمین سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، خصوصاً 18 سے 24 سال کے افراد۔ برطانیہ میں اس عمر کے ہر تین میں سے ایک نے ذہنی دباؤ کے باعث چھٹی لی، جبکہ بڑی عمر کے ملازمین میں یہ شرح بہت کم ہے۔ کام کی زیادتی، تعاون کا فقدان اور غیر یقینی حالات اس تناؤ کی بنیادی وجوہات ہیں۔