35

گوگل سرچ میں نیا اے آئی فیچر: پیچیدہ معلومات اب آسان

گوگل نے ایک نیا آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹول متعارف کرایا ہے جس کا مقصد صارفین کو مشکل اور پیچیدہ مواد کو آسانی سے سمجھنے میں مدد دینا ہے۔

سمپل فائی نامی یہ فیچر اب گوگل ایپ میں دستیاب ہے، خاص طور پر آئی او ایس صارفین کے لیے۔ جب کوئی صارف کسی مشکل تحریر کو منتخب کرے گا تو مور ایکشنز پینل میں سمپل فائی کا آپشن ظاہر ہوگا، جس پر کلک کرنے سے وہی مواد ایک سادہ اور قابلِ فہم انداز میں پیش کیا جائے گا۔

یہ سہولت گوگل کے جیمنائی اے آئی ماڈل کی بنیاد پر کام کرتی ہے اور اس میں خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ مواد کا اصل مطلب برقرار رہے۔

ایک تحقیق کے مطابق اس فیچر کے استعمال سے لوگوں کو مشکل مضامین جیسے کہ طبی تحقیق، قانون، معیشت، فلسفہ اور کمپیوٹر سائنس وغیرہ کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد ملی ہے۔