35

ایپل کی نئی اسمارٹ گلاسز ڈیوائس، 2027 کے اختتام پر متوقع لانچ

ایپل، جو دنیا بھر میں آئی فون، آئی پیڈ اور میک کمپیوٹرز کے لیے مشہور ہے، اب ایک بالکل نئی اسمارٹ ڈیوائس کی تیاری میں مصروف ہے۔ بلومبرگ کی تازہ رپورٹ کے مطابق کمپنی اپنے پہلے اسمارٹ گلاسز پر تیزی سے کام کر رہی ہے اور ایک خاص چپ کی تیاری میں نمایاں پیشرفت ہو چکی ہے، جو ان گلاسز کو پاور دے گی۔

یہ گلاسز مکمل Augmented Reality (AR) ڈیوائسز نہیں ہوں گے بلکہ ان کا مقابلہ میٹا کے Ray-Ban گلاسز سے ہوگا۔ ایپل کا ابتدائی ہدف صارفین کو سادہ مگر جدید فیچرز مہیا کرنا ہے جن میں ماحول اسکین کرنے والے کیمرے اور AI پر مبنی معاونت شامل ہوگی۔

ایپل کے سی ای او ٹم کک کی قیادت میں کمپنی اس مارکیٹ میں میٹا کو پیچھے چھوڑنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اس لیے مختلف قیمتوں اور ماڈلز کے اسمارٹ گلاسز تیار کیے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین کی توجہ حاصل کی جا سکے۔