31

کینیڈا میں تتلی کی منفرد نسل منظرِ عام پر

حال ہی میں البرٹا کے واٹرٹن لیکس نیشنل پارک میں تتلی کی ایک نئی نسل دریافت ہوئی ہے جسے Curiously Isolated Hairstreak کے نام سے جانا جا رہا ہے۔ اس نسل کو پہلے "ہاف مون یائر اسٹریک" سمجھا جاتا تھا، لیکن تفصیلی جینیاتی تحقیق سے پتہ چلا کہ یہ ایک بالکل الگ اور منفرد نوع ہے۔

یہ تتلی تقریباً 40,000 سال سے اپنی جینیاتی پہچان کے ساتھ ایک خاص علاقے میں موجود ہے اور صرف "بلیکسنٹن فین" نامی مقام پر دیکھی گئی ہے۔

تتلی کی کم آبادی اور محدود جینیاتی تنوع کے باعث سائنسدانوں نے اسے ممکنہ طور پر نایاب اور خطرے میں پڑی نسل قرار دیا ہے، جس کے لیے خاص حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے۔ اس کا تحفظ کرتے ہوئے اسے دیگر نسلوں سے دور رکھنا ناگزیر ہے تاکہ اس کی بقا یقینی بنائی جا سکے۔