44

بل گیٹس کا دنیا کے ارب پتی افراد کے لیے مثال بننے کا عزم

بل گیٹس نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ 20 برسوں میں اپنی 99 فیصد سے زائد دولت عطیہ کر دیں گے تاکہ فلاحی مقاصد کو فوری طور پر حاصل کیا جا سکے۔ گیٹس فاؤنڈیشن کے ذریعے 2045 تک تمام دولت (160 ارب ڈالرز سے زائد) انسانیت کی بہتری کے لیے استعمال کی جائے گی۔

اپنے بلاگ میں بل گیٹس نے واضح کیا کہ دنیا میں بے شمار مسائل فوری حل طلب ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کی دولت ان مسائل کے حل میں استعمال ہو، نہ کہ ان کی موت کے بعد کسی استعمال کی منتظر رہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ ماؤں اور بچوں کی صحت، وبائی امراض کے خاتمے، اور غربت کے خلاف اقدامات پر توجہ دے گا، جبکہ مصنوعی ذہانت بھی ان مقاصد کے حصول میں مدد فراہم کرے گی۔

بل گیٹس کو اُمید ہے کہ ان کا یہ اقدام دیگر ارب پتیوں کے لیے بھی ایک مثال ثابت ہوگا۔