21

ڈائنوسار کی کھال سے بیگ؟ سائنس اور فیشن کا حیران کن امتزاج

ڈائناسور کی کھال سے بیگ؟ یہ حقیقت بن چکی ہے! بایوٹیک ماہرین نے T-Rex کی جلد سے متاثر ہو کر لیبارٹری میں ایک منفرد چمڑا تیار کیا ہے۔ VML، The Organoid

Company اور Lab-Grown Leather Ltd. نے مل کر ایک جینیاتی تجربے کے ذریعے کولیجن سے مصنوعی جلد بنائی جو چمڑے کی درمیانی تہہ جیسی ہے۔


یہ پراسیس مکمل طور پر قدرتی طرز پر مبنی ہے اور اس میں کوئی کیمیکل یا بیرونی مواد استعمال نہیں کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق یہ بیگ 2025 کے آخر تک دستیاب ہوگا اور اپنی نایاب ساخت کی وجہ سے قیمت بھی خاصی بلند ہو سکتی ہے۔