46

قلابازی کھانے کے باوجود اسپیڈ بوٹ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

امریکہ کے لیک ہیواسو میں اسپیڈ بوٹ ریس کے دوران ایک ڈرامائی لمحہ اس وقت آیا جب "فریڈم ون" نامی بوٹ 200 میل فی گھنٹہ کی تیز رفتاری سے قلابازی کھاتی ہوئی 30 فٹ ہوا میں بلند ہو کر پانی پر واپس آ گری۔

حیران کن طور پر، بوٹ نے ریس مکمل کی اور جیت بھی گئی۔ حفاظتی اقدامات کے باعث دونوں ڈرائیورز محفوظ رہے اور ریسکیو ٹیم صرف 20 سیکنڈ میں موقع پر پہنچ گئی۔

واقعہ بوٹ کے خصوصی ڈیزائن اور ممکنہ تیز ہواؤں کی وجہ سے پیش آیا۔