62

خاتون دیور کے ساتھ فرار، داڑھی نہ منڈوانے پر شوہر کو چھوڑ دیا

میرٹھ: بھارت کے شہر میرٹھ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اس وقت سرخیوں میں آ گئی جب وہ اپنے شوہر کو چھوڑ کر اپنے دیور کے ساتھ فرار ہو گئی۔ اس غیر معمولی واقعے کی وجہ شوہر کا داڑھی منڈوانے سے انکار بتایا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، عرشی نامی خاتون کی شادی سات ماہ قبل ہوئی تھی، اور شادی کے فوری بعد اس نے شوہر پر داڑھی کٹوانے کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ شوہر کے مطابق، عرشی کا کہنا تھا کہ اس نے خاندانی دباؤ میں شادی کی اور صرف اس وقت ساتھ رہے گی جب وہ داڑھی منڈوا دے گا۔
چند ہی ماہ میں تعلقات اس قدر کشیدہ ہو گئے کہ عرشی اپنے شوہر کے چھوٹے بھائی کے ساتھ فرار ہو گئی۔ متاثرہ شوہر نے پولیس میں رپورٹ درج کروا دی ہے، جبکہ خاتون کے گھر والوں نے مداخلت سے انکار کرتے ہوئے خود کو علیحدہ قرار دے دیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم تاحال دونوں کی تلاش جاری ہے۔ واقعہ معاشرتی سطح پر بحث کا باعث بن گیا ہے۔