41

بندر جب آئینے میں خود کو دیکھتا ہے تو کیا ہوتا ہے؟

جب کسی جانور کو آئینے کے سامنے رکھا جاتا ہے تو اس کا ردعمل دلچسپ اور مختلف ہوسکتا ہے۔ کچھ جانور آئینے میں خود کو دیکھ کر چونک جاتے ہیں، کچھ اسے دشمن سمجھ کر حملہ کرتے ہیں اور کچھ بولنا شروع کر دیتے ہیں۔ لیکن کچھ خاص جانور ایسے بھی ہیں جو آئینے میں اپنی شناخت کر سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر چمپینزی، جو بندروں کی نہایت ذہین نسل ہے، 1970 کی ایک تحقیق میں آئینے کا ٹیسٹ پاس کر چکا ہے۔ اسی طرح ڈولفن، جو نہایت ملنسار اور ذہین مچھلی سمجھی جاتی ہے، خود کو آئینے میں پہچاننے کے قابل ہے اور اسے آئینے میں دیکھنا اچھا لگتا ہے۔

ایشیائی ہاتھی بھی ایک ایسا جانور ہے جو اپنی جسمانی طاقت کے ساتھ ساتھ دماغ کا بھی استعمال کرتا ہے۔ 2006 میں برونکس چڑیا گھر میں ایک ہاتھی نے آئینے میں اپنے چہرے پر لگے لال نشان کو پہچان لیا۔

پرندوں میں مینا کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے 2008 میں کیے گئے تجربے میں آئینے میں اپنی شناخت کر کے ثابت کیا کہ وہ بھی خود آگاہی رکھنے والے جانداروں میں شامل ہے۔