27

ٹائی ٹینک حادثے کا یادگار خط 11 کروڑ میں نیلام

ٹائی ٹینک کے حادثے میں زندہ بچنے والے مسافر کرنل آرچی بالڈ گریسی کا خط 11 کروڑ روپے سے زائد میں فروخت ہوا۔ یہ خط برطانیہ کی نیلامی میں پیش کیا گیا اور 3 لاکھ پاؤنڈ کی غیر متوقع قیمت پر نیلام ہوا، جو متوقع رقم 60 ہزار پاؤنڈ سے پانچ گنا زیادہ تھی۔

کرنل گریسی، جو جہاز کے فرسٹ کلاس مسافر تھے، نے 10 اپریل 1912 کو یہ خط اپنے عزیز کو لکھا تھا۔ اس خط میں انہوں نے ٹائی ٹینک کے حوالے سے اپنے ابتدائی تاثرات درج کیے تھے اور کہا تھا کہ وہ سفر مکمل ہونے کے بعد ہی حتمی رائے دے سکیں گے۔

یہ بدقسمت جہاز 15 اپریل 1912 کو حادثے کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں 1500 سے زیادہ مسافر ہلاک ہوئے تھے۔