پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کے این او سی معطل کردیئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کے مطابق غیرملکی لیگز کیلئے جاری کئے گئے این او سی کو ہولڈ پر رکھ دیاگیا،پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی او او سمیر احمد نے این او سی معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ این او سی معطلی کا فیصلہ ایشیا کپ فائنل میں شکست کے ایک روز بعد کیاگیا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ این او سی معطلی کی وجہ سے پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز متاثر ہوں گے،پی سی بی نے بابراعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان اور فہیم اشرت کو بگ بیش کا این او سی جاری کیاتھا۔







