معروف اداکار منوج باجپئی نے حالیہ انٹرویو میں فلمی دنیا میں بڑھتے ہوئے کلچر پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل اداکاری کے بجائے شہرت اور سوشل میڈیا پر بنائے گئے القابات کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
منوج باجپئی نے کہا:
"اچانک ایک دن آپ پڑھتے ہیں ‘بیسٹ ایکٹر’... پھر کچھ مہینے بعد کوئی اور ‘نیشنل کرش’ بن جاتا ہے۔ یہ سب کلچر بدل گیا ہے۔"
ان کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر رشمیکا مندنا کی طرف طنز سمجھا جا رہا ہے، جنہیں اکثر "نیشنل کرش" کہا جاتا ہے اور جنہوں نے حال ہی میں اسی نام سے ایک پرفیوم بھی لانچ کیا۔
منوج نے مزید کہا کہ ایسے القابات تربیت یافتہ فنکاروں کی محنت کو نظر انداز کرتے ہیں اور اصل اداکاری کی قدر کم ہو جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فن کا معیار PR سے نہیں، محنت اور تربیت سے بنتا ہے۔
سوشل میڈیا پر ان کے بیان کو خوب پذیرائی ملی، جہاں کئی صارفین نے ان کی بات کو بولی وڈ کے موجودہ رجحانات پر ایک تلخ سچ قرار دیا۔








