130

چینی شوبز انڈسٹری سوگوار، یو مینگلونگ کی ناگہانی موت

چینی اداکار یو مینگلونگ 37 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

 ا چینی شوبز انڈسٹری سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ معروف اداکار یو مینگلونگ 37 سال کی عمر میں ایک عمارت سے گرنے کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ ان کی موت کی تصدیق اہلِ خانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔

یو مینگلونگ نے کئی مشہور چینی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور اپنی منفرد شخصیت کے باعث لاکھوں دلوں میں جگہ بنائی۔ ان کی اچانک موت نے مداحوں کو غمزدہ کر دیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔