سوشل میڈیا سٹار سامعہ حجاب نے کہا ہے کہ حسن زاہد سے صلح کیلئے کوئی پیسے نہیں لئے ، میں نے اسے فی سبیل اللہ معاف کیا۔
سامعہ حجاب کاکہناتھا کہ میرے پاس میسجز موجود ہے، میں نے پیسے لئے ہوتے تو میں اس وقت بہت خوش ہوتی ،میں نے حسن کو فی سبیل اللہ معاف کیا ہے۔
ٹک ٹاکر نے بتایا کہ حسن زاہد کے والد گھر معافی مانگنے آئے تھے،حسن کے گھر والوں نے معاف مانگ لی مجھے نہیں لگتا اب اس کے سارے گھر والوں کو اس کی غلطی کی سزا ملے۔
سامعہ حجاب کاکہناتھا کہ اس واقعہ سے میری سوشل میڈیا پر فین فالونگ کم ہوئی ہے،اس صلح کو میں اپنی نہیں ہر لڑکی کی فتح سمجھتی ہوں ، آئندہ تین چار سالوں تک میں کسی پر بھی یقین نہیں کرسکوں گی۔








