43

بھارت میں فزیوتھراپی شعبے کو واضح حد بندی، 'ڈاکٹر' کہنا ممنوع

بھارتی وزارت صحت نے واضح کر دیا ہے کہ فزیوتھراپی کے شعبے سے وابستہ افراد کو 'ڈاکٹر' کا سابقہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، کیونکہ وہ میڈیکل ڈاکٹرز کی تعریف میں نہیں آتے۔

یہ فیصلہ عوام کو گمراہ کن معلومات سے بچانے اور طبی شعبے میں لقب کی حد بندی کے لیے کیا گیا ہے۔ وزارت کے مطابق صرف ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس یا دیگر رجسٹرڈ میڈیکل گریجویٹس ہی 'Dr' کا لقب استعمال کر سکتے ہیں۔

فزیوتھراپسٹ حضرات کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے پیشے کی شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی اعتماد حاصل کریں، بغیر کسی غلط لقب کے استعمال کے۔

اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے، جہاں کئی افراد اس اقدام کو درست قرار دے رہے ہیں، جبکہ کچھ حلقے اسے فزیوتھراپی کے شعبے کی اہمیت کم کرنے کے مترادف سمجھ رہے ہیں۔