ایلیسن نے دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ حالیہ مالیاتی رپورٹ کے مطابق، ان کی دولت میں 101 ارب ڈالر کا حیران کن اضافہ ہوا، جس کے بعد انہوں نے ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ایلیسن، جو اوریکل کمپنی کے شریک بانی اور چیئرمین ہیں، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے شعبے میں مسلسل ترقی کر رہے ہیں۔ ان کی دولت میں یہ اضافہ اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحانات اور کمپنی کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
دوسری جانب ایلون مسک، جو طویل عرصے سے دنیا کے امیر ترین شخص رہے، اب دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ مسک کی کمپنیوں جیسے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کو حالیہ مہینوں میں کچھ مالیاتی چیلنجز کا سامنا رہا ہے، جس کا اثر ان کی مجموعی دولت پر پڑا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی عالمی معیشت میں ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو ظاہر کرتی ہے، جہاں سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل ترقی دولت کے نئے پیمانے طے کر رہی ہے۔
دنیا بھر میں اس تبدیلی کو دلچسپی اور حیرت سے دیکھا جا رہا ہے، اور سوشل میڈیا پر لیری ایلیسن کا نام ٹرینڈ کر رہا ہے






