31

سیلابی پانیوں میں خوشیوں کا سفر، دولہا کشتی پر دلہن لے آیا

سیلاب زدہ علاقے میں زمینی آمدورفت کے تمام راستے بند ہونے کی وجہ سے کمالیہ کا ایک دولہا ریسکیو 1122کی مدد سےکشتی میں اپنی دلہن بیاہ لایا۔
تفصیل کے مطابق راوی کے بپھرنے اور زمینی راستے غائب ہونے پر شادی کیلئے کار کی بجائے کشتی سروس کا فیصلہ کیاگیا اور کلیرہ اڈہ کے ایک نوجوان دولہا شہزاد نے اس آفت کے دوران اپنی خوشی کے لمحات کو قربان نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور خان کے چک میں پانی میں گھرے گاؤں کی دلہن کے انتظار کو مزید طول نہ دینے حل نکالا اور کشتی کے ذریعے بارات لے جانے کی ٹھان لی۔
دلہن کی رخصتی کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، روایتی سرخ لباس میں ملبوس، گجروں اور چوڑیوں سے مزین، دلہن نے ریسکیو 1122 کی کشتی میں قدم رکھا،توایک ریسکیو اہلکار نے آہستہ سے لائف جیکٹ پہنائی ، کشتی میں نہ صرف مختصر باراتی موجود تھے بلکہ ڈھول کی تھاپ بھی جاری رہی  اوردولہا کشتی میں دلہن کو رخصت کر کے اپنے گھر لے آیا۔
دولہے کے والد نے جذبات سے مغلوب ہو کر شیئر کیا: "ہم نے سوچا کہ یہ خوشی کا دن شاید مکمل نہ ہو، لیکن ریسکیو 1122 کے اہلکار ہمارے رشتہ داروں سے آگے بڑھ گئے، انہوں نے نہ صرف ہماری جان بچائی بلکہ ہماری خوشیوں کے محافظ بھی بن گئے۔